06 فروری ، 2013
پشاور/لاہور…پشاور اور لاہور میں بارش کے بعد خستہ حال مکانات گرنے کے مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔رات گئے بارش کے باعث پشاور کے علاقے پنچ کھٹہ میں ایک خستہ حال مکان کی چھت اچانک گرجانے سے ایک بچہ جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیاگیا۔ لاہور میں والٹن روڈ کوڑے اسٹاپ کے قریب بارش سے ایک مخدوش مکان کی چھت گرگئی۔حادثے میں دو لڑکیاں موت کے منہ میں چلی گئیں جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو جنرل اسپتال پہنچادیا گیا۔