08 جون ، 2024
اٹک میں پولیس افسر نے ملزم کو خون دے کر مثال قائم کردی۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے خوف سے مبینہ طور پر خود کو زخمی کرلیا ، دوران علاج ملزم کو خون کی ضرورت پڑی تو ایس ایچ او نے خون دے کر ملزم کی جان بچائی ۔
ترجمان کے مطابق ملزم ریاض نے گرفتاری کے خوف سے مبینہ طور پرخود کو زخمی کیا تو ملزم کو تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال پنڈی گھیب لےجایاگیا۔
ترجمان نے بتایاکہ دوران علاج ملزم سےکسی کا خون میچ نہ ہوا توایس ایچ او کا بلڈ گروپ میچ کرگیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او پنڈی گھیب نے اپنا خون دے کر ملزم کی جان بچائی اور کہا کہ وہ پہلے انسان اور بعد میں ملزم ہے۔