پاکستان
06 فروری ، 2013

لاہور اور گردونواح میں بارشوں کا سلسلہ تھم گیا

لاہور اور گردونواح میں بارشوں کا سلسلہ تھم گیا

لاہور…لاہور اور گردونواح میں بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے اور سورج پوری آب وتاب کے ساتھ چمک رہا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق مزیدبارشوں کا کوئی امکان نہیں۔پنجاب اور خاص طور پر لاہور کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی دُرست ثابت ہوئی کہ اتوار سے شروع ہونے والی بارشیں منگل کی شام تک ختم ہو گئیں۔بدھ کی صبح مطلع صاف اور سورج پورے جاہ و جلال کے ساتھ چھایا ہوا نظر آرہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے 80 فیصد سے زائد علاقے میں مطلع مکمل صاف ہے اور موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :