پاکستان
06 فروری ، 2013

بالائی علاقوں میں برفباری تھم گئی ،رابطہ سڑکوں کی بندش سے لوگوں کو مشکلات

بالائی علاقوں میں برفباری تھم گئی ،رابطہ سڑکوں کی بندش سے لوگوں کو مشکلات

کراچی…بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تو تھم گیا ہے تاہم رابطہ سڑکوں کی بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ہزارہ ڈویژن میں گلیات،نتھیا گلی ،کاغان اور ناران سمیت متعدد علاقوں میں شدید برفباری کے بعد نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔شاہراہ کاغان متعدد مقامات پر بند ہے۔این ایچ اے کا عملہ شاہراہ کھولنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔غذر ، استور،دیامر سمیت گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں کئی روز سے جاری برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ رابطہ سڑکوں کی بندش سے خوراک کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔مری میں برف باری کے بعد مری اسلام آباد ایکسپریس وے اب تک نہیں کھولی جاسکی ہے۔ یہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔حکام کا کہناہے ایکسپریس وے آج کھول دی جائے گی۔شمالی بلوچستان میں چمن ،پشین ،زیارت میں بارش اور برفباری کے بعد سردی کی لہر برقرار ہے۔پھسلن کے باعث کوئٹہ ڑوب شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

مزید خبریں :