Time 09 جون ، 2024
پاکستان

پاکستان اور چین کا اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم، وزیراعظم کے دورے کا مشترکہ اعلامیہ

پاکستان اور چین کا اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم، وزیراعظم کے دورے کا مشترکہ اعلامیہ
وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک نے علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا/ فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف کے 5 روزہ دورہ چین کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران پاکستان اور چین نے اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے، مشترکہ مفادات کے تحفظ اور سماجی اقتصادی ترقی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک نے علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

مزیدبرآں دورے میں پاکستان اور چین کی کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

واضح رہے وزیر اعظم شہباز شریف چین کا دورہ مکمل کرکے واپس پاکستان پہنچ گئے، ان کے ہمراہ دیگر وزرا بھی دورے پر گئے تھے۔

مزید خبریں :