Time 30 جون ، 2024
جرائم

سرگودھا میں ایک شخص نے معمولی تلخ کلامی پر پڑوسی کی 6 بھینسوں کو آگ لگادی

سرگودھا میں میں ایک شخص نے معمولی تلخ کلامی پر پڑوسی کی 6 بھینسوں کو آگ لگادی۔

سرگودھا کے علاقے بھاگٹانوالہ میں یہ واقعہ معمولی تلخ کلامی پر پیش آیا۔ پولیس نے بتایاکہ ملزم نے معمولی تلخ کلامی کے بعد 6 بھینسوں کو آگ لگادی اور جانوروں کے مالکان کو سامنے آتا دیکھ کر موقع سے فرار ہوگیا۔

مالکان نے اپنی مدد آپ کے تحت 5 بھینسوں کو تو بچا لیا گیا مگر ایک بھینس بری طرح جھلس جانے کے باعث ہلاک ہوگئی۔

پولیس نے بھینسوں کو آگ لگانے کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

دوسری جانب پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھاگٹانوالہ میں بااثر افراد کی جانب سے غریب زمیندار کی بھینسیں جلانے کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ جانوروں کو جلانے سے سفاکی کا اظہار ہوتا ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا، ظلم کسی بھی شکل میں ہو، ظالم کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید خبریں :