پاکستان
27 فروری ، 2012

نوشہرہ میں اے این پی کے جلسے میں دھماکا،5ہلاک،15زخمی

نوشہرہ میں اے این پی کے جلسے میں دھماکا،5ہلاک،15زخمی

نوشہرہ … نوشہرہ میں اے این پی کے جلسہ گاہ کے باہر موٹرسائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اے این پی کا جلسہ ختم ہونے کے بعد جیسے ہی وزیراعلی کا ہیلی کاپٹر فضا میں اڑا موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹ گیا، دھماکے میں دو سے تین کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 پولیس اہل کاروں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں5کی حالت نازک ہے جنہیں پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔ دھماکا جلسہ گاہ سے 200 گز کے فاصلے پر ہوا۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال نوشہرہ منتقل کردیا گیا ہے۔۔ دھماکے کے بعد علاقہ کو سیل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے حادثہ کو پانی سے دھو دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :