Time 09 جون ، 2024
پاکستان

ٹیلی ویژن اور ریڈیو کی سینیئر نیوز کاسٹر تسکین ظفر انتقال کرگئیں

ٹیلی ویژن اور ریڈیو کی سینیئر نیوز کاسٹر تسکین ظفر انتقال کرگئیں
تسکین ظفر کو ان کی شاندار خدمات پر گزشتہ سال صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا— فوٹو: ریڈیو پاکستان

ریڈیوپاکستان اورپاکستان ٹیلی ویژن کی نیوز کاسٹر تسکین ظفر آج راولپنڈی میں مختصرعلالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

1957 میں راولپنڈی میں پیدا ہونے والی تسکین ظفر کئی دہائیوں تک نشریاتی اداروں سے وابستہ رہیں۔

وہ 1980 میں اناؤنسر کی حیثیت سے ریڈیوپاکستان سے وابستہ ہوئیں، انہوں نے ریڈیوپاکستان حالات حاضرہ کے چینل پر پروگراموں کی میزبانی بھی کی۔

وہ پاکستان ٹیلی ویژن سے بھی وابستہ رہیں جہاں انہوں نے موسیقی کے کئی پروگراموں کی میزبانی کی اور شعبہ تعلقات عامہ میں ایگزیکٹو آفیسر کے طورپر خدمات سرانجام دیں۔

تسکین ظفر کو ان کی شاندار خدمات پر گزشتہ سال صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔

تسکین ظفر کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں عزیز و اقارب، صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے سینیئر نیوز کاسٹر تسکین ظفر کے انتقال پر  افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ تسکین ظفرباصلاحیت اور تجربہ کار نیوز کاسٹر تھیں۔

مزید خبریں :