پاکستان
06 فروری ، 2013

لاہور:ینگ ڈاکٹرز کی بھوک ہڑتال کاتیسرادن،متعدد کی حالت خراب

لاہور:ینگ ڈاکٹرز کی بھوک ہڑتال کاتیسرادن،متعدد کی حالت خراب

لاہور…لاہورمیں سروسزاسپتال کے سامنے ینگ ڈاکٹرز کی بھوک ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے۔ متعددبھوک ہڑتالی ڈاکٹروں کوطبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کر ناپڑا۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ مطالبات کی منظوری تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ینگ ڈاکٹرز نے پیرکے دن سے سروسز اسپتال لاہور کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگا رکھاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی اور اپنے خلاف انتقامی کارروائیوں کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔وائی ڈی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتال میں شریک کسی ڈاکٹر کو کچھ ہوا تو مقدمہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف درج کرایا جائے گا۔دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ ہڑتالی ڈاکٹرز واپس ڈیوٹیوں پر آجائیں، ورنہ کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :