پاکستان
06 فروری ، 2013

حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے ،سازشیں ختم ہو جائینگی،شیرپاوٴ

حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے ،سازشیں ختم ہو جائینگی،شیرپاوٴ

اسلام آباد…سابق وزیر داخلہ آفتاب شیرپاوٴ نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دے تو الیکشن میں تاخیر کی سازشیں بھی ختم ہو جائے گی۔سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب شیر پاوٴ کا کہنا تھا کہ ملک میں انتخابات کے التواء کی سازشیں ہو رہی ہیں ، حکومت کو فوری طور پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دینا چاہیے ، اس موقع پر ان کے وکیل افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ اکبر بگٹی کے قتل پر دہشت گردی کا مقدمہ نہیں بنتا، یہ مقدمہ عام عدالت میں چلنا چاہیے، اگر یہ کہا جائے کہ فوجی آپریشن بھی دہشت گردانہ کارروائی ہے تو پھر حالات کیا ہوں گے، ان کے موکل بطور وزیر داخلہ اکبربگٹی کے خلاف فوجی آپریشن سے لاعلم تھے۔

مزید خبریں :