06 فروری ، 2013
اسلام آباد…دیگر محکموں اور وزارتوں کے علاوہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی سرکاری بھرتیوں پر پابندی کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ہے۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے خط میں پوچھا گیا ہے کہ بھرتیوں پر پابندی سے سپریم کورٹ میں ہونے والی بھرتیاں کس حد تک متاثر ہوں گی،ذرائع کے مطابق وزارت دفاع،داخلہ،ہاوٴسنگ،نجکاری،ٹیکسٹائل،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،نادرا،محکمہ صحت اور خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بھی اسی قسم کی خطوط ملے ہیں جن کا جائزہ آج الیکشن کمیشن کے اجلاس میں لیا جائے گا۔