پاکستان
06 فروری ، 2013

الیکشن کمیشن کی تشکیل نو ہونی چاہیے ، پرویزالٰہی کا مطالبہ

الیکشن کمیشن کی تشکیل نو ہونی چاہیے ، پرویزالٰہی کا مطالبہ

اسلام آباد…نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو ہونی چاہیے ،تین ممبران فیصلہ کرتے ہیں جو من مانی کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اُنہیں چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم پر اعتماد ہے تاہم الیکشن کمیشن کے ممبران کی دوبارہ تعیناتی ہونی چاہیے،پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ان کی جماعت نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کا مطالبہ کیا تھا اور اب سب جماعتیں یہی کہہ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی فنڈز خرچ کرنے پر کوئی پابندی نہیں، یہ فیصلہ متعصبانہ ہے۔

مزید خبریں :