Time 11 جون ، 2024
پاکستان

گزشتہ 5 سال میں پاکستان کی برآمدات کتنی رہیں؟ تفصیلات سینیٹ میں پیش

گزشتہ 5 سال میں پاکستان کی برآمدات کتنی رہیں؟  تفصیلات سینیٹ میں پیش
فوٹو: فائل

گزشتہ 5 سال کی برآمدات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی گئیں۔

سینیٹ اجلاس میں وزارت تجارت کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا گیا ہے جس کے مطابق  سال 18۔2017 میں برآمدات 23 ارب ڈالر سے زائد تھیں،  سال 19۔2018 میں برآمدات کم ہو کر تقریباً 23 ارب ڈالرز  رہیں۔

وزارت تجارت کے مطابق 20۔2019 میں برآمدات مزید کم ہو کر 21 ارب ڈالرز کے قریب رہیں،  سال 21۔2020 میں برآمدات 25 ارب ڈالرز سے زیادہ رہیں۔

وزارت تجارت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سال 22۔2021 میں برآمدات 31 ارب ڈالرز سے زیادہ رہیں، سال 23۔2022 میں برآمدات کم ہو کر 27 ارب ڈالرز سے زیادہ رہیں۔

مزید خبریں :