Time 12 جون ، 2024
پاکستان

بجٹ اجلاس کیلئے پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل نے حکمت عملی طے کرلی

بجٹ اجلاس کیلئے پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل نے حکمت عملی طے کرلی
 پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  اور  سنی اتحاد کونسل نے بجٹ25-2024  کے اجلاس کیلئے حکمت عملی طےکر لی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں آج ہونے والے بجٹ اجلاس کیلئے حکمت عملی طے کی گئی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 25-2024 کیلئے 18 ہزار ارب روپے سے زائد مالیت کا وفاقی بجٹ آج شام پارلیمنٹ ہاؤس میں پیش کرے گی۔

مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں موجودہ اتحادی حکومت کا یہ پہلا وفاقی بجٹ ہے، وفاقی حکومت اندرونی اور بیرونی سطح پر درپیش چیلنجز کے درمیان اپنا پہلا بجٹ پیش کر رہی ہے۔

جس کیلئے وزارت خزانہ نے بجٹ تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے اور آج شام وفاقی کابینہ بجٹ کی حتمی منظوری دے گی جس کے بعد وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سالانہ وفاقی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔

 آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں حکومت نے پبلک سروس ڈویلپمنٹ پروگرام یعنی پی ایس ڈی پی کے لیے 1400 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی ہے۔


مزید خبریں :