Time 12 جون ، 2024
پاکستان

پنجاب حکومت کا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے دباؤ میں نہ آنےکا فیصلہ

پنجاب حکومت کا ینگ ڈاکٹرز  ایسوسی ایشن کے دباؤ  میں نہ آنےکا فیصلہ
فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے ینگ ڈاکٹرز  ایسوسی ایشن کے دباؤ  میں نہ آنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع  پنجاب حکومت کے مطابق احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں  کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی اور  اسپتالوں میں ڈاکٹروں، نرسوں  اور  دیگر طبی عملے کی حاضری یقینی بنانےکے لیے بائیو میٹرک نظام  نصب کیا جائےگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے صوبےکو  جعلی، غیرمعیاری اور ناقص ادویات سے نجات دلانےکا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیکل اسٹورز کی جدید ٹیکنالوجی اور جیو ٹیگنگ سے نگرانی پر سخت عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

پنجاب حکومت نے جعلی،غیر معیاری اور  ناقص دوائیں بیچنے والوں کو  سزائیں دینےکا فیصلہ بھی کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہےکہ صحت کے تمام محکموں میں ایمرجنسی میں دوائی، صفائی، ڈاکٹر، طبی عملہ اور علاج کی معیاری سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے ہر سطح پہ جزا اور سزا کو شامل کرنا پڑےگا۔

مزید خبریں :