پاکستان
06 فروری ، 2013

4سال میں دفاعی تنصیبات پر 16 حملے ہوئے، سیکریٹری دفاع

4سال میں دفاعی تنصیبات پر 16 حملے ہوئے، سیکریٹری دفاع

اسلام آباد … سیکریٹری دفاع آصف یاسین ملک کا کہنا ہے کہ 4 سال میں دفاعی تنصیبات پر 16 حملے ہوچکے، آخری 2 بڑے حملے کامرہ اور پشاور ایئر بیس پر ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائمہ کمیٹی دفاع کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ سیکریٹری دفاع آصف یاسین ملک کا کہنا ہے کہ 200ء سے اب تک ملکی دفاعی تنصیبات پر 16 حملے کئے گئے، آخری 2 بڑے حملے کامرہ اور پشاور ایئر بیس پر ہوئے، کامرہ ایئر بیس حملے میں اواکس طیارہ ساب تباہ ہوا جبکہ تمام 10 حملہ آور ہلاک کردیئے گئے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پشاور ایئر بیس اور ایئر پورٹ پر دہشتگردوں نے 4 اطراف سے حملہ کیا، خوش قسمتی سے پشاور بیس کی تمام تنصیبات محفوظ رہیں۔ آصف یاسین ملک کا کہنا ہے کہ حملوں کے پیش نظر ملک بھر میں دفاعی حکمت عملی پر نظر ثانی کی گئی۔

مزید خبریں :