14 جون ، 2024
امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فوجی فنانسنگ اور فارن ملٹری سیل مکمل بحال کی جائے۔
مسعود خان نے فلاڈیلفیا کی ورلڈ افیئر کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا اور چین کے درمیان اقتصادی پل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس 2 پڑوسیوں کے درمیان نتیجہ خیز مکالمہ ہونا چاہیے۔
مسعود خان نے غیر ملکی فوجی فنانسنگ اور فارن ملٹری سیل (Sale) کی مکمل بحالی اور امریکا سے مشرق وسطیٰ میں اپنی قیادت کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔