پاکستان
06 فروری ، 2013

نوشہرہ: ملنگی پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ کا تبادلہ

نوشہرہ: ملنگی پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ کا تبادلہ

نوشہرہ … خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں ملنگی پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پولیس کی اضافی نفری واقعے کے مقام پر روانہ کردی گئی۔ ڈی پی او محمد حسین کے مطابق ملنگی پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا، جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ علاقے میں دھماکے بھی سنے گئے ہیں۔ تاحال واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید خبریں :