پاکستان
07 فروری ، 2013

الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہوگا، دھرنا دینے والی جماعتوں کے تحفظات سنے جائینگے

الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہوگا، دھرنا دینے والی جماعتوں کے تحفظات سنے جائینگے

اسلام آباد…الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں دھرنا دینے والی جماعتوں کے تحفظات اور مطالبات سنے جائینگے۔ آج الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی کے 35 ارکان کے خلاف دہری شہریت کیس کی بھی سماعت کرے گا جب کہ اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں کی کمیشن ارکان سے ملاقات بھی ہو گی۔ سابق سفارتکار آصف ایزدی نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی کہ پنجاب اسمبلی کے 35 ارکان کے پاس دہری شہریت ہے،جن میں دو مستعفی ارکان جمیل اشرف اور طاہر علی جاوید بھی شامل ہیں۔کمیشن نے ان ارکان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 7 فروری کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے ارکان اس کیس کی سماعت کریں گے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاوٴس سے الیکشن کمیشن تک مارچ کرنے والے اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے بھی آج الیکشن کمیشن کے ارکان سے ملاقات کریں گے اور اپنے تحفظات اور مطالبات سے آگاہ کریں گے۔

مزید خبریں :