Time 16 جون ، 2024
پاکستان

'نرس نے وہی دوا دی جو ڈاکٹرز نے لکھی'، خانیوال میں ساتھی کی گرفتاری پر نرسوں کا لاہور میں احتجاج

نرس نے وہی دوا دی جو ڈاکٹرز نے لکھی، خانیوال میں ساتھی کی گرفتاری پر نرسوں کا لاہور میں احتجاج
 ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے کہاکہ نرس کو رہا نہ کیا گیا تو پنجاب کی ایمرجنسی سروسز بند کر دیں گے__فوٹو: فائل

خانیوال کی اسٹاف نرس کی گرفتاری کے خلاف نرسوں کی جانب سے گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور اور ملتان میں گیلانی ہاؤس کے باہر احتجاج کیا گیا۔

نرسوں کا مؤقف ہے کہ خانیوال میں نرس کی گرفتاری غیر قانونی ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ نرس اقصیٰ کو فوری رہا کیا جائے، نرس نے وہی دوائی دی جو ڈاکٹرز نے لکھ کر دی تھی۔

 ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے کہاکہ نرس کو رہا نہ کیا گیا تو پنجاب کی ایمرجنسی سروسز بند کر دیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈی ایچ کیو اسپتال خانیوال میں غط انجکشن لگانے سے 3 بچوں کا انتقال ہواتھا۔

مزید خبریں :