07 فروری ، 2013
پشاور… پشاور اسلام آباد موٹر وے پر نوشہرہ، رشکئی اوربرھان کے علاقوں میں شدید دھند کے باعث ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ موٹروے پولیس نے اسلام آباد پشاور موٹر وے پر سفر کرنے والے شہریوں کو گاڑی احتیاط سے چلانے کی ہدایت کی ہے۔