07 فروری ، 2013
کمپالا…افریقا کے غریب ملک یوگنڈا میں سونے کے اتنے ذخائر موجود ہیں جو جدید طریقوں سے نکال لیے جائیں تو اس ملک کی قسمت جاگ سکتی ہے۔21 ویں صدی میں بھی یوگنڈا میں کان سے سونا نکالنے کے لیے صدیوں پرانے طریقے اختیار کیے جا رہے ہیں۔ کان کن روایتی اوزاروں سے کن کھودتے ہیں اور پھر پتھروں کو کدال اور پھاوٴڑوں سے توڑ کر انھیں ریزہ ریزہ کرتے ہیں۔ جس کے بعد اس مٹی سے سونے کو چھان کر الگ کیا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یوگنڈا کی کان کنی کی صنعت اگر جدید بنیادوں پر استوار کرلی جائے تو یہاں اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوسکتی ہے اور اس غریب ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔