Time 18 جون ، 2024
دنیا

یونانی کوسٹ گارڈز پربحیرہ روم میں درجنوں تارکین وطن افرادکو ہلاک کرنے کا الزام

یونانی کوسٹ گارڈز پربحیرہ روم میں درجنوں تارکین وطن کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارےکی رپورٹ کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈز  گزشتہ 3 سال میں بحیرہ روم میں درجنوں تارکین وطن کی ہلاکت کا سبب بن چکے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 9 تارکین وطن ایسے بھی تھے جنہیں جان بوجھ کر پانی میں پھینک دیا گیا تھا، یہ 9 افراد ان 40 سے زائد افراد میں شامل تھے جو مبینہ طور پر یونان کی سمندری حدود سے بے دخل کیے جانے یا یونانی جزیروں پر پہنچنے کے بعد سمندر کی جانب واپس دھکیل دیے جانے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے تھے۔

یونانی کوسٹ گارڈز  نے برطانوی نشریاتی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ کی سختی سے تردید  کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

مزید خبریں :