پاکستان
07 فروری ، 2013

طاہر القادری نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کیلئے درخواست جمع کرا دی

طاہر القادری نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کیلئے درخواست جمع کرا دی

اسلام آباد…پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔درخواست جمع کرانے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی دوبارہ تشکیل کیلئے آئین کے مطابق اقدامات کیے جائیں۔طاہرالقادری نے بتایا کہ پاکستان کے آئین میں آرٹیکل 218 الیکشن کمیشن کو ڈیل کرتا ہے، جوکہتا ہیک ہ 5ارکان پر مشتمل الیکشن کمیشن ہوگا، آرٹیکل 218 میں ہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل آرٹیکل 213 کے تحت ہو گی،آرٹیکل 213 کے مطابق الیکشن کمیشن کے پانچوں ممبران کیلئے3،تین نام بھجوائے جائیں گے اور وہ نام پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش کیے جائیں گے،آرٹیکل 213 کے تحت پارلیمنٹ ان تمام لوگوں کو بلا کر ان کی سماعت کرے گی۔طاہر القادری کا کہنا تھاکہ آئین کے مطابق اہل افراد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے گی،یہ کیس چند دن میں نمٹ جائے گا، کمیشن کے ارکان کی دوبارہ تقرری میں 7 دن سے زائد نہیں لگیں گے،آئین نے پابند بنایا ہے کہ تقرری سے پہلے سماعت کی جائے،اگر پارلیمانی کمیٹی آئینی طریقہ کار اختیار کرے گی تو منظور ہو گا،سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا،منظور ہوگا۔

مزید خبریں :