Time 19 جون ، 2024
پاکستان

رشتے داری اور کیمرے لگانے کا جھانسہ، کچے جانے والے 4 افراد کو بچالیا گیا

رشتے داری اور کیمرے لگانے کا جھانسہ، کچے جانے والے 4 افراد کو بچالیا گیا
ڈاکوؤں کے چنگل میں پھنسنے سے بچنے والوں میں جیکب آباد کی 3 افراد پر مشتمل فیملی اور کراچی کا انجینیئرشامل ہیں: پولیس— فوٹو:فائل

پولیس نے کچے کے علاقے میں جانے والے 4 افرادکو ڈاکوؤں کے چنگل میں پھنسنے سے بچالیا۔

کندھ کوٹ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے چنگل میں پھنسنے سے بچنے والوں میں جیکب آباد کی 3 افراد پر مشتمل فیملی اور کراچی کا انجینیئرشامل ہیں۔

پولیس نے بتایاکہ فیملی کچے کی طرف رشتے داری کے جھانسے میں جارہی تھی جبکہ انجینيئرسی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے جھانسے میں کچے کی طرف جا رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کوتھانہ غوث پور کی حدود میں ناکہ بندی کے دوران بچایاگیا۔

مزید خبریں :