07 فروری ، 2013
کٹکآئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں ساتویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے بھارت کوجیت کیلئے193رنز کا ہدف دیا ہے۔ندا ڈار نے ناقابل شکست 68 رنز بنائے۔کٹک میں کھیلے جارہے میچ میں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کو جلد ہی نقصان اٹھانا پڑا اور صرف 6 رنز کے مجموعی اسکور پر ناہیدہ خان 2 رنز بناکر گوسوامی کی گیند پر وکٹ کیپر نائیک کو کیچ دے بیٹھیں۔ ایک موقع پرصرف60 رنز پر پاکستان کی 4 وکٹیں گرچکی تھی تاہم پانچویں وکٹ کی شراکت میں نین عابدی اور ندا ڈار نے80رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن بہتر بنادی۔ نین عابدی 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔دوسری جانب ندا ڈار نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہر کرتے ہوئے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ یوں گرین شرٹس نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے نرنجانا نے 3 ، گوسوامی نے 2 اور بشت نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ایونٹ میں دونوں ٹیمیں سپر سکس مرحلے میں پہنچنے میں ناکام رہی تھیں، بھارتی ٹیم نے ایک گروپ میچ میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پاکستان کو تینوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔