07 فروری ، 2013
کراچی…پولیس نے شاہ زیب قتل میں مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے بالغ ہونے کے شواہدحاصل کرلیے ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس نے سپریم کورٹ کے حکم پر لاہور کے نجی تعلیمی ادارے سے ریکارڈ طلب کرلیا، پولیس ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی کو 4 سال کی عمر میں لاہور کے ایچی سن سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا، ادارے کوتمام مصدقہ تعلیمی اسناد اور تاریخ پیدائش کا ثبوت فراہم کرنے کا حکم دیا ہے،ادارے نے آج سہ پہر تک ریکارڈ فراہم نہ کیا تو پولیس پارٹی روانگی کیلئے تیار ہے، پولیس کے مطابق شاہ رُخ جتوئی کے خاندان نے پیدائشی سرٹیفکیٹ فراہم کرنے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے جواب دیا تھا کہ شاہ رخ جتوئی گاوٴں میں پیدا ہوا،اوراُس کی پیدائش اسپتال میں نہیں دائی کے ہاتھوں ہوئی۔