Time 20 جون ، 2024
پاکستان

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پیپلز پارٹی کے مداح نکلے

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی پیپلز پارٹی کے مداح نکلے، جیو نیوز کے  پروگرام کیپٹل ٹاک میں اس کی وجہ بھی بیان کردی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں کام کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے مداح ہیں۔ 

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پروگرام کیپٹل ٹاک میں انکشاف کیا کہ ان کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی ہے، کے پی کو درپیش مشکلات مذاکرات کے ذریعے حل ہوسکتی ہیں۔ 

وزیر خزانہ سے میزبان حامد میر نے سوال کیا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جارہا ہے، اس پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آپ نے بالکل صحیح کہا ہے، تنخواہ دار طبقے کے اعتراضات جائز ہیں، ہم دیکھیں گے کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے مزید کیا کیا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں :