21 جون ، 2024
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کی حمایت کرتا ہے۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی ترجمان نے کہا دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی رفتار، دائرہ کار اور کردار کا تعین امریکا کو نہیں بلکہ دونوں ممالک کو خود کرنا ہے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے، پاک امریکا عسکری رابطوں کی حمایت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کے ذریعے پاکستان کے ساتھ سکیورٹی شراکت داری جاری ہے۔