Time 21 جون ، 2024
پاکستان

مسلم لیگ ن کا اقتدار پیپلز پارٹی کی مرہونِ منت ہے: پی پی پی رہنما

مسلم لیگ ن کا اقتدار پیپلز پارٹی کی مرہونِ منت ہے: پی پی پی رہنما
فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا اقتدار پیپلز پارٹی کی مرہونِ منت ہے، پیپلز پارٹی کے 45 ارکان مسلم لیگ ن کی لائف لائن ہیں۔

لاہور سے جاری ویڈیو بیان میں پی پی پی رہنما نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی نہ ہوتی تو پوری مسلم لیگ ن آج جیلوں میں ہوتی۔

حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو مائنس کرکے آپ وزیراعظم ہاؤس نہیں بلکہ اڈیالہ جیل میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی تفریق اور انتشار کی سیاست کو ہوا دینا بند کریں، پہلے بھی بھٹو شہید کے خلاف بیان دے کر حنیف عباسی نے مکروہ سیاسی عمل کیا تھا، مسلم لیگ ن کو اپنی صفوں میں موجود حنیف عباسی جیسوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔

حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پارلیمانی جمہوریت اور مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، پارٹی قیادت کے خلاف آئندہ بیان بازی کرنے والے کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مزید خبریں :