Time 28 ستمبر ، 2024
دنیا

برطانیہ کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر سائبر حملے

برطانیہ کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر سائبر حملے
سائبر حملوں میں ریلوے اسٹیشنوں کے وائی فائی ہیک کرکے یورپ پر دہشتگرد حملے کا پیغام چلایا گیا ہے/ فائل فوٹو

برطانیہ کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر سائبر حملے دیکھنے میں آئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر سائبر حملے کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سائبر حملوں میں ریلوے اسٹیشنوں کے وائی فائی ہیک کرکے یورپ پر دہشتگرد حملے کا پیغام چلایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ اسٹیشنوں میں لندن ہیوسٹن، مانچسٹر، پکاڈلی اور برمنگھم نیو اسٹریٹ اور گلاسگو سینٹرل بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیشنوں پر وائی فائی سے مسافر لاگ ان ہوئے تو اسکرین پر یورپ میں دہشتگرد حملے کی اطلاع ملی جس کے بعد متاثرہ اسٹیشنوں پر وائی فائی بند کردیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لندن میں نیشنل ہیلتھ سروس پر بھی سائبر حملے کیے جاچکے ہیں جس کے بعد اسپتالوں میں آپریشن، خون کے نمونوں کے ٹیسٹوں سمیت مختلف پروسیجرز ملتوی کردیے گئے تھے۔

مزید خبریں :