Time 21 جون ، 2024
پاکستان

پائلر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرامت علی 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

پائلر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرامت علی 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
فوٹو: فائل

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پائلر کرامت علی 78 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے.

مزدوروں کے حقوق کے کارکن کرامت علی علالت کے باعث نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی نماز جنازہ مسجد خیرالعمل انچولی میں ادا کی گئی۔

کرامت علی پاکستان میں مزدور اور امن کی تحریکوں کا حصہ رہے، ان تحریکوں کو علاقائی اور عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سینیٹر شیری رحمان نے کرامت علی کے انتقال پر افسوس کا اظہارِ کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کرامت علی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :