Time 21 جون ، 2024
پاکستان

بلوچستان کا 850 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

بلوچستان کا 850 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے/ فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کا 850 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ 

گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اضافےکی تجویز دی گئی ہے جب کہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہ 20 فیصد اضافےکی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15فیصد اضافہ متوقع ہے اور صوبے میں3 ہزار سے زائد ملازمتیں دی جائیں گی۔

ادھر صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے 200 ارب روپے، غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 600 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ تعلیم کیلئے 120ارب روپے اور صحت کیلئے 100 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :