22 جون ، 2024
لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو میں چور نجی کمپنی کا موبائل فون ٹاور اکھاڑ کر لے گئے۔
پولیس کے مطابق نوڈیرو میں نجی کمپنی کا موبائل فون ٹاور چوری کرنے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن میں ٹاورکی زمین کا مالک رکھیل ابڑو اور کباڑی سعد اللہ بروہی شامل ہیں۔
زمین مالک رکھیل ابڑو کا کہنا ہے کہ کمپنی کے نام پر لوگ آئے، ٹاور کو اکھاڑ کر سامان گاڑیوں میں بھر کر لے گئے اور ہمیں بتایاکہ کمپنی نے فیصلہ کیا ہے ٹاور کو ہمیشہ کےلیے ختم کر رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق کباڑی سعداللہ بروہی نے نامعلوم افراد سے ٹاور کے حصے مبینہ طورپر خریدے تھے اور ان کی دکان سے چوری شدہ ٹاور کے مختلف حصے برآمد ہوئے۔