دنیا
07 فروری ، 2013

آسٹریلیا: جنگلات میں لگی آگ نے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا

آسٹریلیا: جنگلات میں لگی آگ نے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا

سڈنی … آسٹریلیا میں گرمی کے باعث لگنے والی آگ نے تسمانیہ کے جنگلات کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آسٹریلیا کے جنگلات میں خوفناک آگ لگی ہوئی ہے جس پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ تسمانیہ کے محکمہ حادثات کے کنٹرولر کا کہنا ہے کہ مغربی اور جنوبی حدود میں لگی آگ تک پہنچنا بھی ناممکن ہو گیا ہے، ہیلی کاپٹر کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مولس ورتھ کے علاقے کے رہائشی محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر رہے ہیں، آگ سے 300 ہیکڑ سے زائد رقبہ متاثر ہوا ہے۔ تسمانیہ کے نیشنل پارک اور وائلڈ لائف سروس کے علاقے کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :