07 فروری ، 2013
اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عام انتخابات تاخیر کا شکار نہیں ہونے چا ہئیں، الیکشن کے بروقت انعقاد کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے ملاقات کرکے انہیں الیکشن کمیشن کے کردار اور کام کے طریقہٴ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، عام انتخابات کو شفاف اور آزادانہ بنانے کیلئے حکومتی اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کسی بھی صورت میں تاخیر کا شکار نہیں ہونے چاہئیں، انتخابات آئین اور قانون کے مطابق وقت پر کرانے کے اقدامات کئے جائیں۔