Time 23 جون ، 2024
دنیا

افغانستان میں شہری آسٹریلیا سے فتح کا جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے

افغانستان میں شہری آسٹریلیا سے فتح کا جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے
کرکٹ آسٹریلیا نے سال 2023 اور 2024 میں افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز ملتوی کردی تھی— فوٹو: افغان کرکٹ بورڈ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔

افغان کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیتنے کیلئے 149 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں کینگروز 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

افغانستان نے کینگروز کو کسی بھی فارمیٹ میں پہلی بار شکست دی ہے۔

افغانستان کے مختلف شہروں میں ٹیم کی فتح کے بعد شہری گھروں سے نکل آئے اور ٹیم کی فتح کا جشن منایا۔

رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبہ زابل، خوست، پکتیکا سمیت دیگر صوبوں میں آسٹریلیا سے تاریخی فتح کے بعد شہریوں نے ریلیاں نکالیں اور آتش بازی کرکے خوشی منائی۔

خیال رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے سال 2023 اور 2024 میں افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز ملتوی کردی تھی۔

آسٹریلیا نے دونوں سال سیریز افغانستان میں طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد خواتین اور لڑکیوں کے حقوق سے متعلق پیدا ہونے والی صورتحال کے سبب ملتوی کی تھی۔

مزید خبریں :