کھیل
Time 19 مارچ ، 2024

کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بار پھر افغانستان کے خلاف سیریز ملتوی کردی

افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز رواں برس اگست میں شیڈولڈ تھی/فوٹوفائل
افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز رواں برس اگست میں شیڈولڈ تھی/فوٹوفائل

کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بار پھر افغانستان کے خلاف سیریز ملتوی کردی۔

افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان  3  ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز رواں برس اگست میں شیڈولڈ تھی تاہم اب آسٹریلوی کرکٹ  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم افغانستان کے خلاف باہمی سیریز ملتوی کر رہے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے 12  ماہ کے دوران اپنی حکومت سے رابطے میں ہیں، حکومت نے ہمیں بتایا ہے کہ حالات پہلے سے بھی بدترین ہیں، اس لیے ہم اپنے ماضی کے مؤقف پر قائم ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا  کا کہنا ہے کہ ہم خواتین اور لڑکیوں کی شرکت کی حمایت کرتے رہیں گے،کرکٹ آسٹریلیا آئی سی سی اور افغانستان بورڈ سے رابطے میں رہے گا، مستقبل میں سیریز کے بحالی کیلئے کام جاری رکھیں گے ۔

واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی حکومت کی مشاورت سے گزشتہ ون ڈے سیریز بھی ملتوی کی تھی جو  2023 میں ہونا تھی۔

یہ ون ڈے سیریز افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق سے متلعق پیدا ہونے والی صورتحال کے سبب ملتوی کی گئی تھی۔

مزید خبریں :