23 جون ، 2024
کراچی کو پانی فراہم کرنے والی حب کینال پر نہانے والوں کے ہجوم سے انتظامیہ پریشان ہوگئی۔
واٹر بورڈ حکام کے مطابق حب کینال میں نہانے پر پابندی کے باوجود بڑی تعداد میں نوجوان نہانے پہنچے اور آج ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حب کینال پرچھٹی کے دن کم وبیش 20 ہزار افراد نہانے آتے ہیں، نہانے پرپابندی اورگرفتاریوں کے باوجود لوگ پانی کوخراب کر رہے ہیں۔
حکام نے بتایاکہ شہریوں کی موجودگی کے باعث واٹربورڈ کوپمپنگ میں مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے، ضلع غربی اور وسطی کو حب پمپنگ اسٹیشن سے پانی فراہم کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ کراچی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔