Time 23 جون ، 2024
پاکستان

کراچی میں منعقد گدھا گاڑی ریس ’بجلی‘ نے جیت لی

کمشنرکراچی کی جانب سے آئی سی آئی پل سے کمشنر ہاؤس تک گدھا گاڑی ریس کا انعقاد کیا گیا۔

گدھا گاڑی ریس میں 40سے زائد گدھا گاڑیوں نے حصہ لیا، ریس میں پہلی پوزیشن عبد الخالق کے گدھے بجلی نے حاصل کی۔

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے گدھے بجلی کے مالک نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے گدھے بجلی کا بہت خیال رکھتا ہے اور ہر ریس میں جیت حاصل کرتا ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ریس کے اختتام پر پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں نقد انعامات تقسیم کیے۔

مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اسپورٹس فیسٹیول ہونے چاہئیں۔

مزید خبریں :