پاکستان
07 فروری ، 2013

بجلی اور گیس بل ادا نہ کرنیوالے الیکشن نہیں لڑ سکیں گے، الیکشن کمیشن

بجلی اور گیس بل ادا نہ کرنیوالے الیکشن نہیں لڑ سکیں گے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد … بجلی اور گیس کے بل ادا نہ کرانے والے بھی آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے سوئی گیس اور واپڈا سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری محکمہ سوئی گیس اور واپڈا سے این او سی لینے کے بعد کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن حکام اس حوالے سے طریقہ کار واپڈا اور سوئی گیس حکام سے مل کر طے کریں گے۔

مزید خبریں :