Time 24 جون ، 2024
پاکستان

نواز شریف کا سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ

نواز  شریف کا سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ
نواز شریف سیاسی نظام کو مضبوط کرنے کیلئے بھی فعال کردار ادا کریں گے اور وہ جلدپارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے: ذرائع— فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور میں نواز  شریف کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی جس میں  رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر نے شرکت کی۔

نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں سےملاقات 2گھنٹے تک جاری رہی۔ ذرائع نے بتایاکہ نواز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا اور وہ جلدپارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سیاسی نظام کو مضبوط کرنے کیلئے بھی فعال کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں :