پاکستان
07 فروری ، 2013

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدید سردی جاری

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدید سردی جاری

اسلام آباد … ملک کے بالائی اور وسطی علاقے شدید سردی کے زیر اثر ہیں، سردی کی حالیہ لہر آئندہ 2 سے 3 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں میں ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں کہر پڑنے کا امکان ہے۔ اسکردو منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرد ترین مقام رہا۔ استور اور پارا چنار میں درجہ حرارت منفی 11، کالام میں منفی 10، گوپس میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ قلات منفی 6، دیر اور مالم جبہ میں منفی 5، دروش ، راولاکوٹ میں منفی 4، میر خانی اور گلگت میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ چترال، مری اور دالبندین میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری جبکہ کراچی کادرجہ حرارت 10 ڈگری ، پشاور میں 4 ، لاہور اور اسلام آباد میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

مزید خبریں :