Time 26 جون ، 2024
دنیا

امریکی صدارتی انتخابات میں امیگریشن کا معاملہ اس مرتبہ کچھ زیادہ اہم کیوں ہے؟

امریکی صدارتی انتخابات میں امیگریشن کا معاملہ اس مرتبہ کچھ زیادہ اہم کیوں ہے؟
فوٹو: فائل

امریکا کے صدارتی انتخابات میں امیگریشن ہمیشہ اہم معاملہ رہا ہے تاہم اس بار اس کی اہمیت کچھ زیادہ بڑھ گئی ہے۔

 بائیڈن ٹرمپ مباحثہ دیکھنے والے زیادہ تر امیگرینٹس کی توجہ بھی اسی جانب ہی مبزول رہے گی۔

امریکا کے ڈیموکریٹ صدر جوبائیڈن اور ان کے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان جمعے کی صبح ہونے والے مباحثے میں چند بڑے اشوز میں سے ایک امیگریشن رہے گا۔

اٹلانٹا میں ہونے والے اس پہلے مباحثے میں جوبائیڈن کی کوشش ہوگی کہ وہ امیگرینٹس کو یقین دلائیں کہ وہی ان کے مسیحا ہیں۔

امیگریشن کے معاملے پرریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے دور صدارت میں امیگرینٹس خصوصاً مختلف ممالک کے مسلمانوں کے خلاف سخت رویہ اپنا چکے ہیں، حد یہ کہ انہوں نے مختلف ممالک سے آکر امریکا میں آباد ہونے والے ان گھرانوں کو بھی نہیں بخشا جن کی اولادیں رکن کانگریس بن گئیں۔

جو بائیڈن اب تک امیگریشن کے امور پر 530 ایگزیکٹو ایکشن لے چکے ہیں جو کہ ٹرمپ دور سے کہیں زیادہ ہیں۔

امریکا سمیت برطانیہ اور یورپ میں دائیں بازو کی ہوا چلنے کے سبب امکان ہے کہ ٹرمپ امیگریشن پر سخت مؤقف اپنا کر اپنا ووٹ بنک مضبوط کریں گے جبکہ بائیڈن اپنی حالیہ پالیسیوں کو پیش کرتے ہوئے امیگرینٹس کے ووٹ اپنے حق میں یقینی بنانے کا مقدمہ لڑیں گے۔

مزید خبریں :