Time 26 جون ، 2024
جرائم

بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر شہری سے لاکھوں روپے بٹورنے والی ملزمہ گرفتار

بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر شہری سے لاکھوں روپے بٹورنے والی ملزمہ گرفتار
ملزمہ انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے: ترجمان ایف آئی اے/ فائل فوٹو

ایف آئی اے نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری سے رقم بٹورنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ترجمان کے مطابق ملزمہ نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دےکر شہری سے لاکھوں روپے لیے تھے، ملزمہ انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمہ نے معصوم شہری کو دبئی میں ملازمت کا جھانسہ دےکر لاکھوں روپے بٹورے اور ملزمہ پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہوگئی تھی۔

ترجمان کے مطابق ملزمہ کے خلاف متعدد مقدمات اور انکوائریاں درج ہیں، اس سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :