02 جنوری ، 2012
پشاور…خیبر پختونخواہ میں سی این جی ایسوی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے سبب سی این جی اسٹیشنزبند ہیں جبکہ ملتان ریجن میں آج صبح چھ بجے سے جمعرت کی صبح 6 بجے تک سی این جی اسٹیشنز بندرہیں گے۔پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے شہری اب سی این جی اسٹیشنز کی بندش برداشت کرنے پرمجبورہیں۔گیس قیمتوں میں اضافے کے خلاف سی این جی ایسوسی ایشن نے آج سے ہڑتال کی کال دی ہے ،مگر اتوار کی شب نو بجے ہی سے پشاور کے بیشتر سی این جی اسٹیشن بند ہونا شروع ہوگئے۔جس سے ان لوگوں کو بھی دردر کی ٹھوکریں کھانا پڑیں جو ہڑتال شروع ہونے سے پہلے گاڑی میں ایندھن ڈلوانے پہنچے تھے۔ہفتے کو آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی اپیل پرپنجاب اور بلوچستان بھر میں سی ان جی اسٹیشن بندرہے تھے۔گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت ملتان ریجن میں آج صبح چھ بجے سے جمعرت کی صبح 6 بجے تک سی این جی اسٹیشنز پر سی این جی کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔ مختلف علاقوں میں سی این جی نہ ملنے کے باعث صارفین کو مشکلات کاسامناہے۔سی این جی اسٹیشن کی بندش کاآغاز سندھ سے کیا گیا،جب کراچی سمیت سندھ بھرمیں عوام کوٹرانسپورٹرزکے من مانے کرایے دینے پرمجبورکردیاگیاتھا۔ عوام کاکہناہے کہ رقم دینے کے باوجودسی این جی کی عدم فراہمی حکومتی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔