28 جون ، 2024
کراچی: سائٹ ایریا میں پولیس اہلکاروں کی موٹر سائیکل سوار سے رقم لینےکی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں 4 پولیس اہلکاروں کو موٹر سائیکل سوار شہری سے رقم لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ویڈیومیں نظر آنے والے چاروں اہلکار معطل کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیاجاچکا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑ ی کا بتانا ہے کہ چاروں اہلکار سائٹ بی تھانے میں تعینات تھے۔