Time 30 مئی ، 2025
جرائم

کراچی: ملزمان شہری سے قربانی کے جانور اور رکشہ چھین کرفرار

کراچی: ملزمان شہری سے قربانی کے جانور اور رکشہ چھین کرفرار
عائشہ منزل کے قریب قربانی کےجانور اور رکشہ چھیننے کے واقعےکے بعد متاثرہ شہری زارو قطار روتا رہا/ فائل فوٹو

کراچی: عائشہ منزل کے قریب ملزمان شہری سےقربانی کےجانور اور رکشہ چھین کرفرار ہوگئے۔ 

کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب قربانی کےجانور اور رکشہ چھیننے کے  واقعےکے بعد متاثرہ شہری زارو قطار روتا رہا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعےکا مقدمہ متاثرہ شہری راشد کی مدعیت  میں تھانہ عزیز آباد میں درج کیا گیا ہے۔ 

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ شہری کے مطابق وہ اپنے 3 دنبے  لے کر اپنے گھر واقع ایف سی ایریا جا رہا تھا کہ اس دوران  عائشہ منزل کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے اسے روکا اور تینوں دنبوں سمیت رکشہ چھین کر فرار ہوگئے۔ 

مزید خبریں :