Time 28 جون ، 2024
دنیا

مالدیپ کے صدر پر کالا جادو کرنے کے الزام میں 2 وزراء سمیت 4 افراد گرفتار

مالے: مالدیپ کے صدر  محمد موعزو پر کالا جادو کرنے کے الزام میں 2 وزراء سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق گرفتار وزراء میں وزیر ماحولیات فاطمہ شمناز سلیم اور  ان کے سابق شوہر آدم رمیز  بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان کو 7 روز کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، فاطمہ شمناز سلیم کو وزارت ماحولیات کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

مالدیپ کی حکومت اور صدارتی دفتر نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

مزید خبریں :