Time 28 جون ، 2024
جرائم

راولپنڈی پولیس کے اہلکار نے 9 مئی کے گرفتار ملزمان کا قیمتی سامان بیچ دیا

راولپنڈی میں 9 مئی واقعات کے ملزمان کی گرفتاری کے بعد قیمتی اشیاء فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے 9 مئی کے مقدمے میں 33 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار 33 ملزمان نے ضمانت کے بعد سامان واپس نہ ملنے پراےٹی سی سے رجوع کیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے اعلیٰ پولیس افسران کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیا تھا اور انکوائری میں کانسٹیبل صداقت پر ملزمان سے قیمتی اشیا لےکر مارکیٹ میں فروخت کرنے کا الزام ثابت ہوگیا۔

قیمتی اشیا میں موبائل فونز، قیمتی گھڑیاں، سونے کی اشیاء شامل تھیں۔ ملزمان کے پاسپورٹ، گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس اور اے ٹی ایم کارڈز بھی غائب کیے گئے۔ 

پولیس نے ملزمان کا قیمتی سامان فروخت کرنے پر پولیس کانسٹیبل صداقت کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ بھی درج کرلیا۔

مزید خبریں :